زرداری، شہباز اہم ملاقات،خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پراتفاق

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس ،ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراععظم شہبازشریف نے شرکت کی ۔

ایوان صدر میں منعقدہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیق کیلئے  منگل 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

ایوان صدر میں منعقدہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا ۔ جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کی منظوری کیلئے کل کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت اہم وفاقی وزرا اور سیکورٹی حکام بھی شریک ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر اور شیری رحمان بھی موجود تھے۔

ذرائع  کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویزبھی زیر غور آئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس،میڈیکل،کنوینس ،ہیلتھ الائونسز میں اضافے کی منظوری

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس  میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال پربھجوائی گئی رپورٹ پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں عوام کے تحفظ کیلئے وفاق کے اہم اختیارات استعمال کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا جبکہ آئین کے آرٹیکل 232 سے 234 کےتحت مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی سطح پر ملنے والے پیغامات بھی بتائے جائیں گے، ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق گفتگو بھی ہو گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: فورتھ شیڈول کی نئی فہرست جاری، کوکب راٹھور کا نام خارج، 21 نئے افراد شامل

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں بیرسٹر گوہر اور دیگر شامل ہیں، وزیرِ اعلیٰ اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اہم فیصلے لینے کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوابیوروکریسی میں بڑےپیمانے پرتبدیلیوں کا امکان ہے،ڈپٹی کمشنرز اورسیکریٹریز سمیت اہم انتظامی عہدوں پر تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق ہوم ورک مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع  کےمطابق ڈویژنل،ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی تعیناتیوں سے متعلق فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے،پہلےمرحلےمیں صوبے کے12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذکرنےکی تجویززیرِغورہے۔

وزیراعلیٰ اورصوبائی کابینہ کےاختیارات ختم کرنےسےمتعلق کسی بھی اقدام کادارومدارحکومتی وفد اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات پر ہوگا۔