مظفرآباد: حکومت آزادکشمیر نےگرلز ہائی سکول تیتڑاں پنجکوٹ کو یواین مشن کانگو میں شہید ہونیوالےلیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان شہید کے نام سے منسوب کر دیا ۔
صدر آزادکشمیر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
دارالحکومت مظفرآباد کے حلقہ لچھراٹ کی یونین کونسل پنجکوٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان شہید کانگو میں امن مشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں 2022میں شہید ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: میجر سعد بن زبیر شہید آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک
حادثہ میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان شہیدسمیت پاک فوج کے 6 افسران شہید ہوئے تھے۔
لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان شہید پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کے بہنوئی تھے۔
پاک فوج کی جانب سے شہید کوشجاعت ، بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں بعد ازشہادت تمغہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہٹیاں بالا:بلوچستان دہشتگردی میں شہید راجہ عزیر فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک،ہر آنکھ اشکبار