وادی لیپہ کا اعزاز،لیفٹیننٹ کرنل سلیمان طیار کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا

وادی لیپہ: وادی لیپہ کا اعزاز،آزاکشمیر کی خوبصورت وادی لیپہ سے تعلق رکھنے والی لیفٹیننٹ کرنل سلیمان طیار کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان طیار کو ان کی بے مثال خدمات، بہادری اور قربانیوں کے اعتراف میں تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان طیار نے ابتدائی تعلیم وادی لیپہ سے حاصل کی ،انکا تعلق 22سندھ رجمنٹ سے ہے اور101لانگ کورس سے ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل سلیمان طیار غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ ،صحافی عبدالمنان سیف اللہ کے بھائی اور صحافی عبد الصبور اعوان کے حقیقی کزن ہیں۔

یاد رہے کہ سول وعسکری شخصیات کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے جن میں آزادکشمیر کے کئی سپوت شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان طیار نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے وقف کیاہے ، وادی لیپہ کے سیاسی وسماجی رہنمائوں نے لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان طیارکو تمغہ امتیازملٹری ملنے پر مبارکباد دی ہے اور اسے علاقے کیلئے قابل فخر قرار دیا ہے۔

نامور سکالرجواد حسین جعفری کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا

ادھر آزادکشمیر سے نامور عالم دین ، سکالر اور شاعر،سابق چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی علامہ جواد حسین جعفری کو گراں قدر علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز عطا کیا گیا ہے جو انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے وصول کیا۔

تمغہ امتیاز
پاکستان میں سِول اور عسکری شخصیات کو عطا کیا جانے والا چوتھا بڑا اعزاز ہے۔ اِس کو تمغائے فضیلت بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو حکومتِ پاکستان عسکری اور سِول شخصیات کو عطا کرتی ہے۔ سِول شخصیات کو یہ اعزاز اُن کی اَدب، فنونِ لطیفہ، کھیل، طب یا سائنس کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے

سپاہی ثوبان مجید شہید کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا

مظفر آباد کے حلقہ کھاوڑہ کے گائوں صالح گلی یونین کونسل جنڈگراں سے تعلق رکھنے والے سپاہی ثوبان مجید شہید کو صدر پاکستان نے ستارہ بسالت سے نوازا ہے۔

سپاہی ثوبان مجیدنے 15 جولائی 2024 کو بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کیخلاف انتہائی شجاعت و بہادری سے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جو آزادکشمیر کیلئے قابل فخر ہے۔

Scroll to Top