نیلم: لیسواہ امتحانی سنٹر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز ،کال ریکارڈنگ ،وائرل ہونے کے بعد کنٹرولر امتحانات قاری مشتاق نے انکوائری کے بعد واقعہ کی تردیدی کردی اور پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کردیا ہے۔
لیسواہ امتحانی سنٹر کے دورے کے بعدنیلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات قاری مشتاق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر امتحانی سنٹر لیسواہ میں مبینہ نقل کے حوالے سے شائع ہونے والے موادویڈیوز،فون کال ریکارڈنگ کی انکوائری کرنے نیلم آیا۔
جس امتحانی پرچے میں نقل کے حوالے سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے وہ پہلے ہوا ہی نہیں تھا اور نہ ہی وہ کسی نے کھولا ہے وہ پرچہ آج امتحانی عملہ نے میری موجودگی کھولا اور طلباء کومیری نگرانی میں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر شواہد اکٹھے کرنے اور بعد از تحقیق اور بیانات ثابت ہوا کہ اس میں نقل کا کوئی پہلو شامل نہ تھا صرف اور صرف مذکورہ امتحانی سنٹر اور تعلیمی بورڈ میرپور کو بدنام کرنے کی منظم سازش تھی۔
امتحان کے حوالے بورڈ کے سخت ترین اقدامات ہیں جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آن لائن بورڈ سے مانیٹر ہو رہی ہے، پیپرز کھولنے اور بعد از تقسیم طلباء حل کرنے واپسی پر پیکنگ کرنے اور بینک تک پہنچانے کے سارے عمل کی نگرانی آن لائن کیمرہ کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لیسوا امتحانی سینٹر میں بوٹی مافیا کا راج، ڈی ای او نےتعینات عملہ معطل کردیا ، انکوائری کمیٹی تشکیل
انہوں نے کہا کہ جس ریزیڈنٹ انسپکٹر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر الزامات تھے اسے فوری طور پر امتحان سے آؤٹ کر دیا ہے اس کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔
موقع پر موجود سپرنٹنڈنٹ اور عوام علاقہ کے بیانات قلمبند کئے،جنہوں نے حلفیہ بیانات دئیے نہ کسی سے رشوت لی نہ کسی کو نقل کی آفر کی۔
صدر معلم ادارہ ہذا وریزیڈنٹ انسپکٹرنے بھائی کی علالت کی وجہ سے آفتاب کو ادارہ کی طرف سے ریزیڈنٹ انسپکٹر مقرر کیا تھا،جس کے خلاف مقامی سطح پر تحفظات تھے جنکی بدولت یہ منظم سازش کی گئی تاہم باوجود اس کے آفتاب کو امتحانی عمل سے فارغ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیسواہ امتحانی سنٹر بہت بہترین انداز میں چل رہا ہے ، ادارے کو ناکام کرنے کے لئے منفی پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں،دیگر علاقوں سے طلباء کو صرف اس بنیاد پر لیسواہ سنٹر میں امتحان دلایا جا رہا ہے تاکہ طلباء کی تعداد پوری ہوسکے۔
قاری مشتاق نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ امتحان اچھی شہرت کے حامل ہیں ، سوشل میڈیا پربورڈ اور امتحانی سنٹر کو بدنام کرنے کی بھونڈی حرکت کی مذمت کرتے ہیں اورپروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے بھی مجاز اتھارٹی کو تحریک کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نیلم سے بھی ملاقات کی ہے اور وقوعہ کی مکمل رپورٹ سے آگاہ کیا ہے انہوں نے بھی تعلیمی بورڈ اور امتحانی سنٹر کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی یقینی دھانی کروائی ہے۔