مظفرآباد(نیوزڈیسک) کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پر پولیس حرکت میں آ گئی ۔تھانہ پولیس صدر ان ایکشن۔ایس ایچ او سید وجاہت کاظمی نے ہمراہ نفری کاروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ میں استعمال ہونے والے لائٹ ویٹ متعدد موٹرسائیکل ضبط کر لیا۔
یہ موٹر سائیکل شہر کی مصروف سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی جان کو رسک میں ڈالتے ہیں بلکہ عوام الناس کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ایس ایچ او سید وجاہت کاظمی نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ والدین بھی بچوں کی اس قسم کی منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کریں۔
کسی بھی قسم بائیک دینے سے قبل بچوں کا لائسنس اور اسکی عمر کا اندازہ لگایا جائے کہ کیا یہ باہر روڈ پر نکل کر اپنی جان کے ساتھ ساتھ کسی راہ گیر یا دوسری گاڑی کے لئے مسائل تو پیدا نہیں کرے گا۔والدین اپنے بچوں پر گہری نظر رکھنے کے علاوہ انکے دوستوں کو بھی دیکھیں کہیں کسی کے اکسانے پر انکی امیدوں خواہشات کا قتل نہ کرے۔۔
عید الفطر کی تیاریاں،ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی کیلئے سکیورٹی و ٹریفک کا نیا پلان جاری