آزادکشمیربھر میں عیدالفطر کی عام تعطیلات کااعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے عیدالفطرکے موقع پر 31 مارچ بروز پیر سے 2 اپریل بروز بدھ تک عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔
عیدالفطر پر تعطیلات کے حوالے سے حکومت آزادکشمیر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے بھی عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، وزیراعظم نے 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر درج ذیل عام تعطیلات کی منظوری دے دی ہے:

31 مارچ سے 4 اپریل 2025 (پیر تا جمعہ) پانچ روزہ ہفتہ وار کام کرنے والے دفاتر ۔اور29 مارچ سے 5 اپریل 2025 (ہفتہ تا اگلا ہفتہ) چھ روزہ ہفتہ وار کام کرنے والے دفاتر کے لیے۔
کابینہ ڈویژن نے ہدایت دی ہے کہ اس فیصلے کو قومی اور علاقائی سطح پر بڑے اخبارات میں شائع کیا جائے اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی اس کی تشہیر کی جائے تاکہ عوام اور متعلقہ ادارے بروقت آگاہ ہو سکیں۔

مظفرآباد انتظامیہ ان ایکشن، زائدقیمت پرگوشت فروخت کرنے پر5 قصاب گرفتار

Scroll to Top