آزاد جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ سروسز کے باہر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ٹی ایم جی گروپ کے تین افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکومت آزاد کشمیر نے سلیکشن بورڈ نمبر ایک کی سفارشات کی روشنی میں آزاد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ ڈپٹی کمشنر و اپر کیڈر کے گریڈ 18 کے تین افسران کو ترقی دیے جانے کی منظوری دی ہے۔
ترقی پانے والے افسران اور موخر کیسز کی تفصیلات:
ترقیاب ہونے والے خوش نصیب افسران میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی محترمہ بینش جرال، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ مدثر فاروق، اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد محمد صداقت خان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے لیو رولز 1981: مکمل گائیڈ اور تفصیلات سامنے آ گئیں
دوسری جانب تین دیگر افسران بشمول ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی فیصل مغل، ڈپٹی سیکرٹری ناصر رفیق، اور ڈپٹی کمشنر نیلم اقبال حسن کے کیسز متعلقہ لازمی کورسز مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال موخر کر دیے گئے ہیں۔ تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے ان تمام افسران کی آئندہ ترقی کے لیے اسامیاں محفوظ رکھی گئی ہیں۔




