کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکا: ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا

کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اس گھناؤنے حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا ہے۔

شناخت اور تحقیقات کا عمل:

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہو چکی ہے، جبکہ کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے میں ملوث دوسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ پولیس لائنز آپریشن مکمل، تمام خوارج ہلاک

واقعے کا پس منظر اور شہداء کی تعداد:

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس المناک واقعے کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی سخت ہدایت کی ہے۔