یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،خصوصی پروگرام منعقد کئے جائینگے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )یوم پاکستان آج قومی جوش و خروش سے منایا جائے گا،آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کے موقع پر نغمہ ریلیز کردیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ قومی گانے کے بول یہ ہیں: میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان ہیں، قومی نغمہ معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔

اس سال پاکستان ڈے پریڈ کو محدود پیمانے پر روایتی جوش و خروش کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یوم پاکستان کی پریڈ صدارتی محل کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا یوم پاکستان کے حوالہ سے خصوصی پیغام

تینوں مسلح افواج کے دستے پریڈ میں شر یک ہوں گے،صدر آصف زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی دیںگے۔

خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔

یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی جائے گی اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

ملک اور قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا ئیں کی جائیں گی جب کہ تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور ان کے آباؤ اجداد کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی ۔

دہشت گردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے یوم پاکستان کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top