مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی کی ملاقات، ملاقات میں ضلع جہلم ویلی کے مختلف مسائل، بلدیاتی اداروں کے لیے قانون سازی، اور فنڈز کی فراہمی جیسے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے چیئرمین ضلع کونسل کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ تمام مسائل میرے علم میں ہیں اور جلد ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اور ان کے استحکام کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کسی بھی جمہوری معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ عوام کو مقامی سطح پر فیصلہ سازی کا اختیار دیتا ہے اور بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی ممکن بناتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی اداروں کو مزید فعال بنانے کے لیے ضروری قانون سازی اور مالی وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
چیئرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے جہلم ویلی سمیت آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی ترقیاتی عمل کو مزید فروغ ملے گا اور عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہوگا۔
چیئرمین حریت کانفرنس مسرت عالم بٹ، میر واعظ عمرفاروق کی پاکستانی عوام کویوم پاکستان کی مبارکباد پیش