وزراء

ن لیگ کے کارکنان جماعت کا قیمتی سرمایہ ہیں:ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے وزراء کو محکموں کے قلمدان سونپنے اور دفاتر الاٹ کئے جانے کے بعد حکومتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے اور وزراء نے آج بروز پیر 7ستمبر 2026 اپنے متعلقہ دفاتر میں بیٹھ کر باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا۔

اس سلسلے میں وزیر صحت عامہ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے بھی اپنے دفتر پہنچ کر سرکاری اُمور کی انجام دہی اور خدمتِ خلق کے عمل کا باقاعدہ آغاز کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیپہ، 9 ستمبر کی کالعدم ایکش کمیٹی کی ہڑتال کی کال تاجروں اور عوام نےمسترد کر دی

دفتر آمد کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حلقہ 4 ہٹیاں دوپٹہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنان اور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر کارکنان نے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کو وزارت کا منصب سنبھالنے اور دفتر میں باقاعدہ ذمہ داریاں شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے کہا کہ وزارت ان کیلئے کسی اعزاز سے بڑھ کر عوام کی خدمت اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرنے کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی، محکمہ صحت کے نظام میں بہتری اور عوامی مشکلات کا ازالہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہاکہ حکومت صحت کے شعبے کو مزید فعال بنانے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات کرے گی۔

دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات کی بہتری، ہسپتالوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی اور عوام کو بروقت طبی خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے مزید کہا کہ حلقہ چار ہٹیاں دوپٹہ کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اسے خدمت کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عوام کے مسائل کے حل اور ان کی مشکلات کے ازالے کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان جماعت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور حکومت کی کامیابی کیلئے کارکنوں اور عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے پولیس اور فوج پر مبینہ حملے، شہریوں کاشدید ردِعمل

وزراء کی جانب سے دفاتر میں باقاعدہ کام شروع کیے جانے کے بعد آزادکشمیر میں نئی حکومت کی انتظامی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔