پاک فوج کمانڈر لیپہ گارڈ کی جانب سے وادی لیپہ کے مقام پر کپہ گلی بازار کے متاثرین میں کیش پرائز اور راشن تقسیم کرنے کا ایک انتہائی احسن اقدام عمل میں لایا گیا ہے، جس پر متاثرہ افراد کی جانب سے پاک فوج کا پُرجوش شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج پاک فوج کی طرف سے وادی لیپہ کے کپہ گلی بازار کے متاثرہ مکینوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، جس میں نقد انعامات (کیش پرائز) کے ساتھ ساتھ ضروری راشن بھی شامل تھا۔ جب اس موقع پر وہاں موجود مقامی لوگوں سے گفتگو کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کبھی ہمارے اوپر کوئی مشکل وقت آتا ہے تو پاک فوج ہمیشہ ہر اول دستے یعنی صف اول میں رہ کر ہماری بھرپور مدد کرتی ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ جب کپہ گلی بازار جل رہا تھا، اس وقت بھی پاک فوج کے جوان انتہائی جرات کے ساتھ ریسکیو آپریشن کے کاموں میں مصروف عمل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ترجمان پاک فوج کا بھارت، افغانستان کو دوٹوک پیغام، خطے کی صورتحال پر پوزیشن واضح کردی
حکومتی نمائندوں کی عدم موجودگی اور پاک فوج کی بروقت امداد:
عوام کا شکوہ تھا کہ آج کے اس سانحے کے بعد تاحال اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ زرعی انتظامیہ اور متعلقہ وزراء میں سے کوئی بھی حکومتی نمائندہ موقع پر نہیں پہنچ سکا، تاہم ایسے کٹھن وقت میں سب سے پہلے پاک فوج امدادی سامان اٹھا کر خود ان کے پاس پہنچی ہے۔ اس موقع پر تمام مقامی لوگوں نے بالخصوص پاک فوج اور کمانڈر لیپہ گارڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہ صرف بروقت ریسکیو آپریشن میں ان کی مدد کی، بلکہ آج ان کی بحالی کے اس جاری آپریشن کے سلسلے میں خود ان تک پہنچ کر مزید امداد فراہم کرنے کی بھی مکمل دہانی کرائی ہے۔




