سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل )غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں 23مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں یوم پاکستان منانے کے لیے پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور پوسٹرچسپاںکیے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں پاکستان کا قومی پرچم اور قائد اعظم محمد علی جناح اور بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر لگی ہیں۔
پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑے گا اور کشمیر کاز کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت پسندتنظیموں کی طرف سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔
پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے، کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں اور وہ اپنے حق خود ارادیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پوسٹربھارت کے لیے ایک پیغام ہیں کہ وہ اپنے فوجی قبضے اور بربریت سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ پوسٹروں میں واضح کیاگیا ہے کہ کشمیری بھارتی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں۔دریں اثناء مقبوضہ علاقے سے ٹویٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر بھی پوسٹر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں جن میں
پاکستانی بھائیوں کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے۔
وادی لیپا، پاک فوج کے تعاون سے کرکٹ ٹورنامنٹ راج قلندر نے اپنے نام کرلیا