مظفرآباد : آزاد کشمیرکے سرکاری ملازمین اور پنشنرزکو عید الفطر پر رواں ماہ مارچ کی تنخواہ اور پنشن ماہ ختم ہونے سے 7 دن قبل 24 مارچ کو دینے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے عیدالفطر سے قبل ملازمین کوریلیف دینے کے غرض سے تنخواہیں اور پنشنرز کو پنشن کو تنخواہیں ایڈوانس جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خزانہ آزادکشمیر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد کشمیر کے نے 24 مارچ 2025 کو تنخواہوں اور پنشن کی تقسیم کی منظوری دی ہے۔
تنخواہیں ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس (HBA)، کار ایڈوانس یا موٹر سائیکل ایڈوانس کے لیے بغیر کٹوتی کے تنخواہیں جاری کی جائیں گی جس سے ملازمین کو مزید مالی ریلیف ملے گا۔
فیصلے سے خطہ ہزاروں خاندانوں کے مالی چیلنجز میں کمی ہوگی،تنخواہیں ایڈوانس ملنے پر ملازمین کو اگلےماہ کیلئے اخراجات بچا کر رکھنے ہونگے کیونکہ اپریل کی تنخواہ جا کر مئی میں ہی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کا کم تنخواہوں سے استحصال کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار،فوری سخت کارروائی کا اعلان