حکومت نے مطالبات نہ مانے تو کسی صورت الیکشن نہیں ہونے دینگے ، راجہ صہیب ممبر کورکمیٹی عوامی ایکشن کمیٹی کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )نوجوانوں نے تائو بٹ سے لیکر بھمبر تک عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ عوامی حقوق کیلئے آوازاٹھائی۔ میری ذاتی رائے ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہم کسی صورت الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار ممبر کورکمیٹی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی راجہ صہیب نے کشمیرڈیجیٹل کے پروگرام میں سینئر اینکر سجاد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

راجہ صہیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس کی بنیادی وجہ آزادکشمیر موروثی سیاست ہے ۔ اس مورثی سیاسی نظام نے سیاست کو ان سیاستدانوں کے گھر کی لونڈی بنادیا۔ طلباء الیکشن کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوسکا، بلدیاتی الیکشن 32 سال بعد ہوئے مگر حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بااختیار نہیں کیا جاسکا، اب تعلیم یافتہ نوجوان سمجھ چکے ہیں کہ اس ریاست میں کیا گل کھلائے جارہے ہیں ۔ یا تو ان سکول ، کالجز اور یونیورسٹیوں کو تالے لگانے پڑیں گے یا پھر یہ نظام بدلے گا۔ آزادکشمیر کی 95 فیصد عوام نااہل حکمرانوں کو اب پسند نہیں کرتی ۔ ان کا دامن کرپشن سے لتھڑا ہوا ہے ۔ان ایم ایل ایز کا کام اسمبلی میں ریاست اور عوام کے مفاد میں قانون سازی کرنا ہوتا ہے جبکہ یہ عوام کے ٹیکسوں پر اپنا ٹی اے ڈی اے ، مراعات ۔ پروٹوکول ، فیول اور گاڑیوں کا استعمال اور عیاشیوں میں وقت گزار دیتے ہیں جبکہ عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں احتجاج کرکے اپنا حق مانگ رہی ہے ، احتجاج کے باوجود بھی عوام کو ان کا حق نہیں ملتا ۔

راجہ صہیب نے ایک سوال کے جواب میں کا کہنا تھا کہ یوتھ کو اب شعور آ گیا ہے، کہ سیاستدان صرف نعرے لگاتے ہیں اور سیاست میں صرف مروثیت کو پروان چڑھاتے ہیں۔شوکت نواز میر کا دو ٹوک موقف ہے اگر کوئی تاجر ذخیرہ اندوزی کرتا ہے تو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اس کا کوئی ساتھ نہیں دے گی۔
راجہ صہیب ممبر کور کمیٹی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ چہرے تو تبدیل ہوتے رہتے ہیں مگر انکا قبلہ درست ہونا چاہیے ۔
یوم پاکستان23 مارچ:وفاقی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا، بڑا انتباہ جاری

Scroll to Top