مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر عامر شہزاد کی تعیناتی کے خلاف سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر متین کی جانب سے سپریم کورٹ آزادکشمیر میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکمِ امتناعی کے باوجود ڈاکٹر عامر شہزاد کو بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد تعینات کر دیا گیا، جو عدالتی احکامات کے منافی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر:ہزاروں طلبہ وطالبات کا مستقبل خطرے میں،فوری اقدامات کا مطالبہ
اپیل میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے عہدے پر تعیناتی کیلئے گریڈ 19 کا افسر ہونا ضروری ہے۔۔
جبکہ ڈاکٹر عامر شہزاد گریڈ 19 کے افسر نہیں ہیں، اس لیے ان کی بطور ڈی ایچ او تعیناتی قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لیپہ، 9 ستمبر کی کالعدم ایکش کمیٹی کی ہڑتال کی کال تاجروں اور عوام نےمسترد کر دی
سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر متین نے عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ ڈاکٹر عامر شہزاد کی تعیناتی کے معاملے کا قانونی جائزہ لیا جائے۔
عدالتی احکامات و متعلقہ قواعد کے مطابق مناسب فیصلہ صادر کیا جائے۔
اپیل دائر ہونے کے بعد ڈاکٹر عامر شہزاد کی بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعیناتی کا معاملہ ایک بار پھر عدالتی فورم پر زیرِ بحث آگیا ہے۔




