اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پیٹرول 3 روپے 13پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 74پیسے اضافہ ، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول3 روپے 13پیسے فی لیٹر کمی کردی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت345روپے87پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سمیت متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھنےسے مہنگائی مزید بڑھ گئی
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 3روپے74پیسے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 378 روپے 5پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول،2روپے 84پیسے ، ڈیزل2روپے 28پیسے مہنگا،نوٹیفکیشن جاری
اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان تین دن کیلئے کردیا جس کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔




