ٹرک ڈرائیور

کیلیفورنیا : ٹرک ڈرائیور نے لاٹری وینڈنگ مشین سے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور نے دورانِ سفر قسمت آزما کر غیر معمولی کامیابی حاصل کرلی اور میری لینڈ میں ایک ٹرک اسٹاپ پر لگے لاٹری وینڈنگ مشین سے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا ۔

میری لینڈ لاٹری حکام کے مطابق یہ واقعہ سیسِل کاؤنٹی کے پائلٹ ٹریول سینٹر میں پیش آیا، جہاں مذکورہ ڈرائیور مغرب کی جانب واپسی کے سفر کے دوران مختصر وقفے کے لیے رکا تھا ۔

اسی دوران اس کی نظر ٹرک اسٹاپ پر موجود لاٹری وینڈنگ مشین پر پڑی، جس پر اس نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔ٹرک ڈرائیور نے 25 ڈالر مالیت کا “کراس ورڈ اسکریچ آف” ٹکٹ خریدا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گھر میں سوئمنگ پول کیلئے کھدائی کرنے والے شخص کی قسمت چمک اُٹھی

اس کا کہنا تھا کہ اسے کراس ورڈ پہیلیوں سے دلچسپی ہے، اسی وجہ سے اس نے اسی نوعیت کا ٹکٹ منتخب کیا۔ تاہم اسے اندازہ نہیں تھا کہ یہ معمولی سا فیصلہ اس کے لیے بڑی خوش قسمتی کا سبب بن جائے گا ۔

جب اس نے ٹکٹ اسکریچ کیا تو حیران کن طور پر اسے ایک لاکھ ڈالر کا سیکنڈ ٹائر انعام حاصل ہوا۔ غیر متوقع جیت پر وہ خود بھی حیرت زدہ رہ گیا ۔ اس نے کہا کہ چونکہ وہ باقاعدگی سے لاٹری نہیں کھیلتا، اس لیے اس کامیابی کو وہ اپنی “نو آموز قسمت” کا نتیجہ سمجھتا ہے ۔

ٹرک ڈرائیور نے مزید بتایا کہ وہ اس انعامی رقم کو اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرے گا ۔ اس کے مطابق اس رقم کا بڑا حصہ وہ نئے گھر کی ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈالرز میں آمدنی ، چوکیدار کی قسمت بدل گئی

یہ واقعہ اس بات کی دلچسپ مثال ہے کہ سفر کے دوران لیے گئے چھوٹے سے فیصلے بھی بعض اوقات زندگی میں بڑی تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں  اور قسمت غیر متوقع انداز میں کسی بھی لمحے انسان کا ساتھ دے سکتی ہے ۔

Scroll to Top