مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)پبلک سروس کمیشن آزادکشمیر نے اسسٹنٹ پروفیسر (بی ایس-18) مردانہ و زنانہ کی آسامیوں کیلئےٹیسٹ پاس کرنیوالے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پریس ریلیز کے مطابق تمام انٹرویوز پبلک سروس کمیشن کے دفتر واقع جلال آباد مظفرآباد میں منعقد ہوں گے۔
انٹرویوز کا جدول درج ذیل ہے:
تاریخ اور دن اسامیاں (مردانہ و زنانہ)
15 ستمبر 2026 (منگل) اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی (مردانہ)، اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی (زنانہ)
16 ستمبر 2026 (بدھ) اسسٹنٹ پروفیسر اردو (مردانہ)
17 ستمبر 2026 (جمعرات) اسسٹنٹ پروفیسر معاشیات (مردانہ)، اسسٹنٹ پروفیسر شماریات (مردانہ)، اسسٹنٹ پروفیسر شماریات (زنانہ)
18 ستمبر 2026 (جمعہ) اسسٹنٹ پروفیسر معاشیات (زنانہ)
22 ستمبر 2026 (منگل) اسسٹنٹ پروفیسر فزکس (مردانہ)، اسسٹنٹ پروفیسر ریاضی (زنانہ)
23 ستمبر 2026 (بدھ) اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری (مردانہ)، اسسٹنٹ پروفیسر تاریخ (زنانہ)
24 ستمبر 2026 (جمعرات) اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس (مردانہ)، اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات (زنانہ)
25 ستمبر 2026 (جمعہ) اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی/زوالوجی/باٹنی (مردانہ)، اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی/زوالوجی/باٹنی (زنانہ)
29 ستمبر 2026 (منگل) اسسٹنٹ پروفیسر ریاضی (مردانہ)، اسسٹنٹ پروفیسر کامرس (مردانہ)
30 ستمبر 2026 (بدھ) اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس (زنانہ)، اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات (زنانہ)
1 اکتوبر 2026 (جمعرات) اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن (زنانہ)
امیدواران کے لیے ضروری ہدایات:
دستاویزات کی پڑتال: تمام امیدواران اپنے انٹرویو کی مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:30 بجے کے درمیان اپنی اصل تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات کی پڑتال کے لیے پبلک سروس کمیشن کے دفتر میں حاضری یقینی بنائیں۔
انٹرویو کے وقت کی پابندی: انٹرویو کے روز امیدواران کو صبح 08:30 بجے دفتر میں حاضر ہونا ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مفت سم کیلئے تاریخ 10ستمبر ، رقم پوری وصول کریں، بلیک میلنگ میں نہ آئیں ، ترجمان بی آئی ایس پی
پبلک سروس کمیشن کے مطابق کال لیٹرز اور ویب سائٹ: امیدواران کی لسٹ معہ تاریخ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔
کال لیٹرز دیے گئے پتہ پر ارسال کر دیے جائیں گے، نہ ملنے کی صورت میں دفتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں یا ویب سائٹ سے نام اور رول نمبر دیکھ کر بھی انٹرویو میں شرکت کی جا سکتی ہے۔
دیگر امور: انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواران کو کوئی ٹی اے/ڈی اے (TA/DA) نہیں دیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے ٹیلیفون نمبرز 920452-05822 اور 920203-05822 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔




