پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا کی پرکشش آفر،استعمال شدہ موٹرسائیکل لاو، نئی گھر لے جائو

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز 28 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی، پیٹرول 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 پیسے سستا ہوا تھا

، اس کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 342 روپے 60 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

حکومت نے دو روز قبل 25 اگست کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 12 اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی۔