مظفر آباد:ریاستی دارالحکومت کے علاقہ راڑہ میں گاڑی کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق گاڑی سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید کا بیٹا چلا رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے علاقے راڑہ میں گاڑی کی ٹکر سے 10سالہ بچہ تقی نقوی زخمی ہوا جسے عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمز) منتقل کیا گیا لیکن وہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :کمیپ کالونی گلپور میں ٹریفک حادثہ، کنڈیکٹر جاں بحق، متعدد زخمی
پولیس چوکی راڑہ کے مطابق گاڑی سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید کا بیٹا چلا رہا تھا جبکہ بچے کے والد نے ثاقب مجید راجا کے بیٹے کو معاف کردیا جس پر معاملہ رفع دفع ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے بچے کا تعلق اتراسی سے تھا ، پولیس کے مطابق کے والد نے یہ تسلیم کیا کہ بچہ غلطی سے چلتی گاڑی کے آگے آیا جسکی وجہ سے حادثہ ہوا،والد کی طرف سے معافی کے بعد واقعہ کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی۔
سابق امیدوار اسمبلی کی طرف سے کچھ ذرائع نے یہ بھی کہا ہےگاڑی ثاقب مجید کا بیٹا نہیں ڈرائیور چلا رہا تھالیکن پولیس نے پولیس نے ان کے بیٹے کا بتایا تھا۔
یاد رہے کہ ثاقب مجید راجا کا تعلق حلقہ کھاڑہ سے ہے اوروہ انتہائی بااثر ہیں جس پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معافی دبائو کابھی نتیجہ ہوسکتی ۔
پولیس کی طرف سے ایف آئی درج نہیں کی گئی، یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ ثاقب مجید راجا کے بیٹے کے پاس لائسنس تھا یا نہیں، ذرائع کے مطابق ثاقب مجید راجا کا بیٹا 18 سال سے کم عمرہے اور کم عمری میں ڈرائیونگ بھی خلاف قانون ہے ۔