میرپور پولیس کی بڑی کارروائی، ایک کروڑ مالیتی الکوحل ضبط ، ملزم گرفتار

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل۔محمد اعظم) میرپور پولیس کی بڑی کارروائی تھانہ تھوتھال کی حدود میں ایک گھر میں شراب بنانے والی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ ہزاروں لیٹر الکوحل ضبط کر لی۔شراب کی فیکٹری سے ایک کروڑ روپے کی الکوحل اور را میٹریل ضبط کر لیا۔

شراب کی فیکٹری کے مالک راجہ گلزار عرف گلو کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو جاتلاں گورسیاں کا رہائشی ہے۔ملزم پہلے بھی 302 میں ضمانت پر تھا جبکہ منشیات فروشی کے کئی کیسز میں ملوث تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض ،ایس ایس پی خاور علی شوکت ،ایس پی راجہ عامر نوابی اور ایس ایچ او تھانہ تھوتھال حاجی سکندر اعظم سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گی ۔

ایس ایس پی خاور علی شوکت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کی ہدایات پر میرپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھا ہوا ہے ہم نے پہلے بھی بین الاقوامی منشیات فروشوں کے گروہ کو منشیات سمیت گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں ۔

آج پکڑی جانے والی منشیات کی فیکٹری سے ایک کروڑ روپے کی خالص ایکواحل ، شراب کے درجن کین ،شراب کی بوتلیں اور ایک عدد پلاسٹک کی ٹیکنی اقر دیگر شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء شامل ہیں ضبط کر لی ہیں۔۔

ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کا کہنا تھا کہ منشیات سمیت دیگر جرائم میں ملوث افرادکیلئے کوئی معافی نہیں، منشیات سے ضلع کو پاک کرنے کا عہد کررکھا ہے اس کی اور پولیس کو بھاری قیمت ادا کرنس پڑ رہی ہے لیکن ہم قوم اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے ایسی قیمت ادا کرنےکیلئے تیار ہیں۔
آزادکشمیر پر چوں چوں کا مربہ مسلط ،حکمرانوں کی ہٹ دھرمی انارکی کا سبب، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ

Scroll to Top