مظفرآباد: ممبر جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی،چیئرمن انجمن تاجران مظفرآباد شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کیلئے کوشاں ہیں، سول سوسائٹی پنجگراں کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سوسائٹی یونین کونسل پنجگراں کے زیر اہتمام ممبر جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی،چیئرمن انجمن تاجران شوکت نواز میر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
شوکت نواز میر کا افطار ڈنر میںآمد پر شاندار استقبال کیا گیا، شوکت نواز میر کے ہمراہ ممبر جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی انجم زمان اعوان،راجہ صہیب اور دیگر ہمراہ تھے۔
سول سوسائٹی یونین کونسل پنجگراں کے نوجوانوں نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ شوکت نواز میر کو پیش کیا اور مستقبل لائحہ عمل کیلئے تفصیلی مشاورت کی ۔
شوکت نواز میر نے کہا کہ جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی ریاست کے اندر بنیادی عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اسی طرح سول سوسائٹی یونین کونسل پنجگراں اپنی یونین کونسل کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ و نظریہ ایک ہے ،سول سوسائٹی یونین کونسل پنجگراں کے موقف کی حمایت کرتا ہوں اورہر ممکنہ تعاون، نوجوانوں کی رہنمائی،مل جل کر چلنے کی یقین دھانی کرواتا ہوں۔
شوکت نواز میر نے افطار ڈنر پر سول سوسائٹی یونین کونسل پنجگراں کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔