آزاد کشمیر پولیس

حملوں کے باوجود سڑکوں کی بحالی کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری رہےگا، آزادکشمیر پولیس

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان آزادکشمیر ن اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ سر ساده تا تراڑکھل سڑک کلیئرنس آپریشن کے دوران کا لعدم ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں کی فائرنگ ، رینجرز اہلکار شہید، ایک زخمی ہوگیا۔

سر ساوه تا تراڑکھل سڑک کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسندوں کی جانب سے خودکار اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

مسلح شر پسندوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں رینجرز اہلکار سپاہی شاہ نواز چھاتی میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرحکومت سازی: وزیراعظم شہبازشریف نے شاہ غلام قادر، بیرسٹر افتخار گیلانی کو طلب کرلیا

جبکہ شرپسندوں کے حملے میں لانس نائیک بلال کندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔شہید رینجرز اہلکار شاہ نواز کا تعلق خیر پور سندھ سے ہے۔

سڑکوں کی بندش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو کر عوام کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

غذائی قلت کے خدشات اور علاقہ مکینوں کے پرزور مطالبہ کے پیش نظر بند راستوں کو کھولنے اور آمد ورفت کے ذرائع بحال کرنے کی غرض سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سدھنوتی، سڑک کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی جتھے کا حملہ،رینجرز اہلکار شہید،دوسرا زخمی

آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی جانب سے ڈالی گئی رکاوٹوں کو ہٹایا جا کر آمد ورفت کے ذرائع کو بحال کیا جا رہا ہے ۔

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندانہ اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کے باوجود کلیئرنس آپریشن بھر پور طریقہ سے جاری ہے۔

تمام رکاوٹیں ہٹانے اور ذرائع آمد و رفت مکمل بحال ہونے تک کار روائی جاری رکھی جائے گی۔