مظفرآباد:میاں بابر خلیل الرحمان چغتائی کو مظفرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نےگروپ ایسوسی ایشن فار مشرق وسطی برائے (گلف ممالک)کاصدر نامزد کردیاگیا۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس مرکزی صدر خواجہ احتشام کی زیر صدارت مرکزی ایوان صنعت وتجارت میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ممبران رفاقت مرتضیٰ چغتائی،سابق صدر طارق محمود، ایگزیکٹیو ممبران میاں بابر خلیل الرحمان (صدر گلف)حامدبشیر کیانی، محمدخطیب،حافظ زاہد کیانی، افتخار احمد کیانی اور اکبر مغل نے شرکت کی۔
اجلاس میں ممبران کی متفقہ مشاورت سے میاں بابر خلیل الرحمان چغتائی کو گروپ ایسوسی ایشن فار مشرق وسطی برائے مظفرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (گلف ممالک)کاصدر نامزد کردیاگیا۔
نومنتخب صدر گلف ممالک نے مظفرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو گلف ممالک کے دورہ کی باضابطہ دعوت دی جو کہ صدرمظفرآباد چیمبر نے قبول کرتے ہوئے جلد اپنے شیڈول کا اعلان کرنے کاعندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : مظفر آباد کا حافظ عثمان بین الاقوامی مقابلہ حفظ و قرآت میں پاکستان کی نمائندگی کرنے اردن روانہ