مظفرآباد سے مویشیوں کی بیرون آزاد کشمیر ترسیل پر پابندی عائد ،سخت کارروائی کا انتباہ

مظفرآباد؛ ریاستی دارالحکومت میں گوشت کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مویشیوں کے بیرون آزادکشمیرترسیل پر پابندی عائد کردی ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مدثر فاروق کی جانب سے جاری حکم نامے میںکہا گیا ہے کہ مظفر آباد میں مال مویشیوں کی خرید وفروعات کی کوئی با قاعدہ منڈی موجود نہیں ہے۔

مظفر آباد اور راولپنڈی میں گوشت کی قیمتوں میں نمایاں فرق ہے ، مقامی لوگ بیرون آزادکشمیر(راولپنڈی اسلام آباد، مانسہرہ کی منڈیوں میں) مویشی فروخت کرتے ہیں جبکہ یہاں گوشت دستیاب نہیں ہوتا۔

دارالحکومت میں عوام الناس کو گوشت سرکاری جاری شدہ نرخون پر فراہمی کیلئے دفعہ 144 ض ف کا نفاذ عمل میں لایا جاتا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ کوئی بھی شخص / اشخاص کسی کو ایسا کرنے کی ترغیب دیگا اور نہ ہی خود ایسا کریگا۔ حکم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔حکم نامہ ایک ماہ کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قصابوں نے سرکاری انراخ پر گوشت فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہڑتال کردی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ مہنگے مویشی لاکر سستا گوشت فروخت نہیں کر سکتے۔

کمشنر مظفر آباد نے مذاکرات کے بعد قصابوں کو سرکاری انراخ پر ہی گوشت فروخت کرنے پر راضی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پرانے ریٹ پر گوشت نہیں بیچ سکتے، راولا کوٹ میں قصابوں نے ہڑتال کردی

Scroll to Top