مصر (کشمیر ڈیجیٹل) غیر مسلم عیسائی شخص نے قرآن پاک سے متعلق معلوماتی مقابلے میں شرکت کے بعد مفت عمرہ ٹکٹ جیت لیا۔
مصر میں ایک عیسائی شخص نے اسلامی مذہبی مقابلے میں حصہ لینے کے بعد مفت عمرہ کا ٹرپ جیت لیا ، عیسائی شخص کا خود عیسائی ہونے کے باوجود شرکاء کے قرآن کے علم کا امتحان لیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کا شاہ غلام قادر سے ٹیلیفونک رابطہ،سپیکر،ڈپٹی سپیکر، کابینہ کیلئے امیدواروں کے ناموں پرغور
مینا کے نام سے شناخت کئے گئے اس شخص کا شروع سے ہی ایک غیر معمولی مقصد تھا وہ چاہتا تھا کہ اپنے مسلمان پڑوسی، جسے امِ علی یا مونا کے نام سے جانا جاتا ہے کو انعام کے طور پر عمرہ پیکیج دے تاکہ اس کی دیرینہ خواہش پوری ہو سکے۔
مسيحي يفوز بمسابقة عن القرآن ليهدي جارته عمرة#مراسلو_سكاي pic.twitter.com/OJD4VDy2HI
— سكاي نيوز عربية (@skynewsarabia) August 21, 2026
اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق مینا نے کہا کہ اس نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ایمن ابو عمر کی میزبانی میں ایک سوشل میڈیا لائیو اسٹریم دیکھی اور دیکھا کہ اس کی پڑوسن عمرہ جیتنے کی امید میں قرآن کے بارے میں سوالات کے جوابات دے رہی ہے۔
یہ جاننے کے بعد کہ یہ سفر اس خاتون کیلئے کتنا معنی رکھتا ہے، مینا نے خود مقابلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا واحد مقصد خاتون پڑوسی کیلئے عمرہ کا ٹکٹ جیتنا تھا۔ اس نے کہا کہ میں عیسائی ہوں، لیکن میں نے اسلامی مذہبی مقابلے میں حصہ لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ختم، وزیراعظم آزادکشمیر کے 2 نام فائنل ، اعلان آج متوقع
مینا نے کہا کہ اس نے اُمِ علی سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ حصہ لیں گے، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ اگر وہ جیت نہیں پاتی تب بھی ایک موقع ہے کہ وہ ان کی طرف سے انعام حاصل کر سکتا ہے۔
اس شخص نے 50 سے 60 درست جواب جمع کرائے اور مینا نے مفت عمرہ کا سفر جیت لیا جسے اس نے پڑوسی خاتون کو دینے کا ارادہ کیا۔




