مظفرآباد آزاد کشمیر کا دارالحکومت ہے اس کی فنڈنگ بھی اسی حیثیت سے ہونی چاہیے :سید سکندر گیلانی

مظفرآباد: مئیر مونسپل کارپوریشن مظفرآباد سید سکندر گیلانی نے کہا ہے کہ مظفرآباد کو دارالحکومت کے بجائے صرف حلقہ 3 کے طور پر سمجھا جاتا ہےجبکہ پورے آزاد کشمیرسے آئے ہوئے لوگ یہاں رہائش پذیر ہیں اور خدمات بھی حاصل کر رہے ہیں مگر فنڈز کی تقسیم میں شہر کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظفرآباد آزاد کشمیر کا دارالحکومت ہے، اس کی فنڈنگ بھی اسی حیثیت سے ہونی چاہیے، مگر حقیقت یہ ہے کہ آج تک اسے دارالحکومت کی حیثیت سے ٹریٹ نہیں کیا گیا۔ مونسپل کارپوریشن کو نیلم، باغ، ہٹیاں، جہلم ویلی، میرپور، بھمبر، کوٹلی سمیت مختلف اضلاع کو سہولیات فراہم کرنا ہوتی ہیں لیکن جب بجٹ کی بات آتی ہے تو اسے صرف حلقہ 3 تک محدود کر دیا جاتا ہے۔

سید سکندر گیلانی نے کہا کہ مظفرآباد کی مستقل آبادی تقریبا 3 لاکھ سے زائد ہے اس میں وہ لوگ شامل نہیں جہو روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں جس کی وجہ سے شہری سہولیات کی فراہمی مزید مشکل گئی ہے جبکہ مونسپل کارپوریشن کے نظام میں وہی پرانی پوسٹیں اور 50 کنٹیجنٹ Contingent ملازمین ہیں جبکہ مستقل ملازمین کی تعداد انتہائی محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن سے متعلق حکومت کااہم فیصلہ

انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی وہی مشینری استعمال ہو رہی ہے جو زلزلہ 2005 کے بعد عطیہ میں ملی تھی مگر اب وہ خراب ہونے کے قریب ہے کیونکہ اس کی نہ تو مرمت ہوئی اور نہ ہی کوئی نئی مشینری فراہم کی گئی۔

مئیر مظفرآباد نے مزید کہا کہ مونسپل کارپوریشن کی عمارت بھی ان کے والد کے ذمانے کی ہےلیکن وہ پر عزم ہیں کہ وہ اس شہر کے لیے کچھ کروں۔ تاہم، جب تک مظفرآباد کو دارالحکومت کے مطابق فنڈز نہیں ملیں گے، شہری مسائل حل نہیں ہو سکیں گے۔

Scroll to Top