پٹہکہ، شہری کو راستے میں روک کر تشدد کرنیوالا ملزم ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)مظفر آباد کی تحصیل پٹہکہ کے نواحی علاقے میں شہری کو راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو پولیس نے دھر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پولیس کہوڑی محسن علی اعوان،چوکی آفسر پٹہکہ شفقت حسین نقوی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔

تحصیل پٹہکہ نصیرآباد کے علاقہ زندہ پیرکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر روک کر کان پکڑوا کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ملزمان نے ہی ویڈیو بنائی جس میں گالم گلوچ بھی کی گئی،مبینہ ملزم نے پستول دکھاتے ہوئے مذکورہ شخص دھمکایا کہ گولیاں ماروں گااور کان پکڑکر اور ہاتھ جوڑ کرغریب کو معافی ملی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے فوری ایکشن لیا اور ملزم کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہوسکاکہ ملزم کیساتھ باقی لوگ کون تھے ، پولیس کی فوری کارروائی پر اہلیان پٹہکہ نے پولیس کی کارروائی کو سراہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ریٹ ماننے سے انکار، میرپور پولیس کا درزیوں پر لاٹھی چارج ،7گرفتار

Scroll to Top