کشمیر پونچھ نے راولاکوٹ کی نئی جیل کا کام جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دیدی

راولاکوٹ:کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن سردار ظہیر احمد کا ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا دورہ کیا اور کام مکمل کرنے کی بھی ڈیڈلائن دیدی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن سردار ظہیر احمد نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا دورہ کیااور بریفنگ لی۔

ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی سپرنٹنڈنٹ پولیس پونچھ خرم اقبال سمیت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نائب مہتمم تعمیرات عمارت ڈویژن رضوان آزاد نے عمارت کی تعمیر اور بقیہ کام پر بریفنگ دی۔

کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا کہ جیل عمارت کی تعمیر کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کر دئیے گئے ہیں ، آمدہ جون تک جیل عمارت کے بقیہ کام کو بہر صورت مکمل کر کے جیل قیدیوں کو نئی عمارت میں منتقل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں قیدیوں کیلئے تمام سہولیات کی تکمیل کی جائے ۔ بعد ازاں کمشنر پونچھ نے ڈسٹرکٹ جیل کی موجودہ عمارت کا بھی دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ راولاکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل کی پرانی عمارت بوسیدہ ہے اور کئی ماہ پہلے 20 کے قریب قیدی فرار ہو گئے تھے جن میں سے زیادہ تر کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن ایک قیدی اب بھی مفرور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کمشنر پونچھ مسعود الرحمن کی دبنگ انٹری، انتظامی افسران کو آتے ہی اہم ہدایات جاری

Scroll to Top