آزادکشمیر کی اسمبلی مفلوج ،عدالتی نظام میں بہتری کون لائیگا، سابق چیف جسٹس ابراہیم

مظفر آباد( کشمیر ڈیجیٹل) سابق چیف جسٹس آزادکشمیر چوہدری ابراہیم ضیاء نے کہا ہے کہ نظام انصاف میں کافی خرابیاں ہیں،یہ نظام انصاف کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتاہے۔

کشمیر ڈیجیٹل کے گوجری پوڈ کاسٹ میں گوجری زبان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انسانی معاشرہ بھی ہے، عدالتی انصاف میں کوئی بھی کمی پیشی ہوجاتی ہے۔

آزاد کشمیر اسمبلی کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ قانون سازی کر کے نظام بہتر کیا جائے، لیکن اس وقت ممبران اسمبلی کی عیاشیوں سے اسمبلی کا اپنا وجود ہی خطرے میں ہے،سب لوگ جھنڈی لگا کر وزیر بنے پھر رہے۔

انہوں نے کہا کہ نظام انصاف کو بہتر بنانے کیلئے عدالتوں کو میرٹ پر فیصلے کرنا ہونگے، میں نے اپنے دور میں بروقت فیصلے کئے، سپریم کورٹ میں پرانے مقدمات نہیں رہے تھے۔

سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نظام ایک ہی ہےلیکن لوگ اس کا غلط استعمال کرتے ہیں، اگر طاقتور اور عام آدمی کو ایک قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انصاف قائم کرنا ہرایک کی ذمہ داری ہے،عدالتوں کا کام فیصلے کرنا ہے،عملدرآمد انتظامیہ اور حکومت نے کرانا ہوتا ہے، حکومت فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرائے گی تو نظام کیسے چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا انعقاد

Scroll to Top