کشمیر ڈیجیٹل کے نام پر پوڈ کاسٹ کے جھوٹ پر مبنی نقاط سوشل میڈیا کے مختلف فورمز پر وائرل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) کشمیر ڈیجیٹل کے نام سےمنسلک کرکے پوڈ کاسٹ کے جھوٹ پر مبنی نقاط سوشل میڈیا کے مختلف فورمز پر وائرل کئے جارہے ہیں جس کا کشمیر ڈیجیٹل کیساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

چند شرپسند عناصر کشمیری ڈیجیٹل کیخلاف پروپیگنڈا کرکے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ادارہ ایسے شرپسند عناصر کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔

کشمیر ڈیجیٹل اپنے پروفیشنل ازم پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرے گا۔ سوشل میڈیا کے مختلف فورمز پر کشمیر ڈیجیٹل کے نام سے منسوب جھوٹ پر مبنی نقاط  کا ادارہ سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

Scroll to Top