مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)مختلف اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلےنعیم اختر ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر حال تعینات بخلاف خالی آسامی اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ کو تبدیل کر کےبورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا۔ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر ولید انور کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ تعینات کر دیا گیا۔
سہیل بشیر قائم مقام ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر حال تعینات بخلاف آسامی اسسٹنٹ کمشنر باغ کو تبدیل کر کے بخلاف اسامی اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی تعینات کر دیا گیا
ازقار حسین قائم مقام ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر حال تعینات بخلاف آسامی اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ کو تبدیل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بلوچ تعینات کر دیا گیا۔
شہزاد نسیم عباس اسسٹنٹ کمشنر بلوچ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر عباس پور تعینات کر دیا گیا ۔ارباب شاہین اسسٹنٹ کمشنر عباس پور تبدیل ہو کر اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ تعینات کردیا گیا ہے ۔ محکمہ سروسز نے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: کوہالہ میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش برآمد، جرمانے عائد