صدر مملکت

صدر مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کی گئی متعدد اہم سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے د ئیے گئے احکامات کا تفصیلی جائزہ درج ذیل ہے:

فوجی اعزازات:مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو عسکری و قومی خدمات پر فوجی اعزازات عطا کرنے کی منظوری دی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یومِ آزادی پر صدرِ مملکت کی جانب سے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا

پارلیمنٹ کے اجلاس:17 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5:00 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 6:00 بجے طلب کرنے کا حکم دیا۔

قیدیوں کی سزاؤں میں معافی:یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر مستحق قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دیدی

سول اعزازات:مختلف سول شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شہریوں کے لیے قومی اعزازات کی بھی منظوری کی دے دی ۔