گلگت (کشمیر ڈیجیٹل)ہنزہ کےعلاقے چپورسن میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ ،لینڈ سلائیڈنگ ،متعدد مکانات زمین بوس
زلزلے کے بعد چپورسن میں رمنجی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند، متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ زلزلے سے فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جاپان : ہولناک زلزلہ، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ، سونامی الرٹ جاری
چپورسن میں کل رات سے 4مختلف اوقات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، صبح زلزلے کی شدت4.8ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ زلزلے سے سوست میں بھی گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑگئی۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی وادی چپورسن کئی ماہ سے مسلسل خطرناک زلزلوں کی زد میں ہے۔ مقامی افراد اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہجرت کرگئے۔
گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی آخری وادی پاک افغان سرحد واخان کوریڈور سے متصل یہ علاقہ 19 جنوری کو ایک شدید زلزلے کی زد میں آیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وینزویلا میں 7.1 شدت کا زلزلہ ، عمارتیں لرز اٹھیں، الرٹ جاری
لوگوں نے گھروں سے بھاگ کرجان بچائی ۔ گھر منہدم ہوگئے اور وادی کی طرف جانے والی واحد کچی سڑک بھی بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوگئی۔
محکمہ موسمیات اور جیالوجیکل سروے آف پاکستان نے اس علاقے میں جاری زلزلوں کو فالٹ لائن کا جز قرار دیا اور ان زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت کو گلگت بلتستان میں محسوس کرنے کی تصدیق کی ۔
ان زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت 5.4 سے 4.5 ریکارڈ کی گئی۔یہاں فالٹ لائن کیساتھ گلیشیئرز کی زیر زمین حرکات کو بھی زلزلوں کا باعث قرار دیا گیا ۔
کئی ماہ سے مسلسل زلزلے سے متاثرہ علاقے کے مکین آج بھی وادی سے ہجرت کرکے دیگر علاقوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔




