راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا شخص جوابی کارروائی میں ہلاک

راولپنڈی کے علاقے مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے شخص کو اہلکاروں نے اپنے دفاع میں فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی معمول کی ڈیوٹی کے سلسلے میں مال روڈ سے گزر رہی تھی۔ اس دوران ایک راہگیر نے مبینہ طور پر 9 ایم ایم پستول سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر دی۔

واقعے کے فوراً بعد قانون اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کے تحت گاڑی میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کرنے والا شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رد الفتنہ 3 ، خضدار میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کا رروائی ، 8دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے متعلقہ پارٹی کا پرچم، اسلحہ، گولیاں اور بعض اہم دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلی تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ کے اصل محرکات سمیت تمام تر دیگر پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔