وادی نیلم میں طویل لاک ڈاؤن اور احتجاجی سرگرمیوں کے باعث بند رہنے والے سیاحت کے دروازے بالاآخر دوبارہ کھل گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے وادی نیلم میں سیاحت کی باقاعدہ بحالی کے اعلان کے ساتھ ہی مقامی سطح پر موجود گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلز، ٹک شاپس اور سیاحت سے وابستہ دیگر کاروباری مراکزلوازمات دوبارہ اوپن کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے نیلم میں سیاحت مکمل طور پر معطل رہی تھی۔ اس طویل تعطل کے بعد اب سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی سے خطے کے ہزاروں افراد کے روزگار کی بحالی کی ایک نئی امید اور روشنی کی کرن پھوٹ پڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 14 اگست جشنِ آزادی: نیلم میں شایانِ شان تقریبات کی تیاری، ڈپٹی کمشنر اقبال حسن کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس
ذرائع کے مطابق سیاحت کی بحالی کے اس اہم انتظامی اقدام کے بعد خوبصورت وادی میں ایک بار پھر سے گہما گہمی اور رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں، جس سے مقامی معیشت اور سیاحتی شعبے کو نیا تحرک ملنے کا امکان ہے۔




