ٹرمپ کی فیفا صدر کی حمایت: عہدے سے ہٹانا ’بڑی غلطی‘ قرار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کو عہدے سے ہٹانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام کرنا ایک ’بڑی غلطی‘ ثابت ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری کردہ بیان میں جیانی انفینٹینو کی تعریف کی اور انہیں ’شاندار‘ قرار دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انفینٹینو کی قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کی بدولت ہی 2026 کا فیفا ورلڈ کپ اب تک کا سب سے کامیاب عالمی کپ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے مزید تنبیہ کی کہ اگر انفینٹینو کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تو آئندہ آنے والا کوئی بھی ورلڈ کپ اتنا کامیاب، منظم یا منافع بخش نہیں ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے مذاکرات، ٹرمپ نے نئی شرط عائد کردی

انفینٹینو پر عالمی فٹبال کنفیڈریشنز کا دباؤ:

دوسری جانب، فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کو اس وقت شدید نوعیت کے دباؤ اور تنقید کا سامنا ہے۔ ان پر یہ دباؤ فیفا ورلڈ کپ کے تجارتی اور کمرشل معاملات میں نجی سرمایہ کاروں کو قریباً 20 فیصد حصہ فروخت کرنے کی تجویز پیش کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ:

اس متنازع تجویز کے سامنے آنے پر عالمی سطح پر فٹبال کے انتظامی اداروں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس معاملے پر یورپی، ایشیائی اور شمالی و وسطی امریکی فٹبال کنفیڈریشنز نے یکجا ہو کر آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا باقاعدہ مطالبہ کر رکھا ہے۔