انتخابات

آزاد کشمیر انتخابات کاتیسرے مرحلہ ، کل باغ اور حویلی میں انتخابی دنگل سجے گا

ضلع باغ اور حویلی کے نتائج انتخابی منظرنامے کو مکمل کرنے کیساتھ ساتھ نئی قانون ساز اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے بھی انتہائی اہم ہوں گے۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو ن لیگ کے نوجوان اُمیدوار انجینئر محسن عزیز اور آزاد اُمیدوار خواجہ طارق سعید کی صورت میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

انجینئر محسن عزیز نے گزشتہ دنوں حالیہ انتخابات کا سب سے بڑا جلسہ کیا جس کے بعد سیاسی مبصرین ان کی پوزیشن انتہائی مستحکم قرار دے رہے ہیں۔

فیصل ممتاز راٹھور کو خواجہ طارق سعید بھی بھاری نقضان پہنچا رہے ہیں یوں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھوراپنی نشست کھو سکتے ہیں۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اعلان کیا تھا کہ اگر میں الیکشن ہار گیا تو شاید یہ میرا آخری الیکشن ہو۔

یاد رہے کہ سابق الیکشن میں فیصل ممتاز راٹھور خواجہ طارق سعید کی حمایت سے ہی الیکشن جیتے تھے اور یہ طے تھا کہ اگلا الیکشن پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر خواجہ طارق سعید لڑیں گے۔

خواجہ طارق سعید کا دعویٰ ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور نے مجھے خود کہا کہ میں تو ہر صورت الیکشن لڑوں گا آپ اپنا دیکھ لیں۔

یوں یہ الیکشن فیصل ممتاز راٹھور کیلئے چیلنج کے علاوہ سیاسی بقاء کیلئے بھی ضروری ہے لیکن مقابلہ انتہائی ٹف ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راناثناء اللہ کا بیان: مخالفین نے الیکشن سے قبل شکست تسلیم کرلی،فیصل ممتاز راٹھور

آزاد کشمیر عام انتخابات کے تیسرا اور آخری مرحلے میں 10 اگست کو باغ اور حویلی میں انتخابی دنگل سجے گا۔

ضلع باغ اور حویلی کے نتائج انتخابی منظرنامے کو مکمل کرنے کیساتھ ساتھ نئی قانون ساز اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے بھی انتہائی اہم ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق 2 اضلاع کی 4 نشستوں پر ہر ووٹ سیاسی نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اب 10 اگست کو ضلع باغ اور حویلی میں انتخابی دنگل سجے گا۔

4 جنرل نشستوں پر 82 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے اور 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

ضلع باغ میں انتخابی معرکہ باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر مشتمل انتخابی میدان میں ہوگا، جہاں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

ضلع باغ میں سیاسی مقابلہ صرف بڑی جماعتوں تک محدود نہیں، آزاد امیدوار بھی بڑی تعداد میں میدان میں موجود ہیں، باغ اور حویلی کے4 حلقوں میں 82 اُمیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

پونچھ ڈویژن کے حلقوں LA-14 باغ 1، LA-15 باغ 2، LA-16   3 حویلیLA-17 باغ و حویلی کہوٹہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 803 پولنگ اسٹیشنز اور 1254 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جہاں 5 ہزار سے زائد انتخابی عملہ ڈیوٹی سرانجام دے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوں گی، فیصل ممتاز راٹھور

10 اگست کو اصل امتحان ہوگا، انتظامیہ کا، الیکشن کمیشن کا، سیاسی جماعتوں کا اور سب سے بڑھ کر ووٹرز کا۔ ضلع باغ کے نتائج سامنے آنے کے بعد آزاد کشمیر کی نئی قانون ساز اسمبلی کی مجموعی تصویر مکمل ہوجائے گی، اور پھر فیصلہ ہوگا کہ آئندہ 5 برس آزاد کشمیر میں اقتدار کا تاج کس جماعت کے سر پر سجتا ہے۔