ایزی پیسہ نے 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے NewGen Account کی سہولت فراہم کر رکھی ہے، جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے لیے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
ایزی پیسہ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق NewGen Account والدین کی جانب سے کھولا جانے والا اکاؤنٹ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالی سہولتوں سے روشناس کرانا ہے۔
NewGen Account میں کون سی سہولتیں دستیاب ہیں؟
ایزی پیسہ کے مطابق NewGen Account استعمال کرنے والے نوجوانوں کو رقم کی منتقلی، موبائل لوڈ، بچت اور QR Payments سمیت مختلف سہولتیں دستیاب ہوتی ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس اکاؤنٹ کے ذریعے بچوں کو روزمرہ مالی معاملات کو ڈیجیٹل طریقے سے انجام دینے اور رقم کے انتظام کی بنیادی سمجھ حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
والدین NewGen Account کیسے کھول سکتے ہیں؟
ایزی پیسہ کے مطابق NewGen Account کھولنے کے لیے والدین اپنی ایزی پیسہ ایپ میں لاگ اِن کرکے پروفائل مینو میں موجود ’Open NewGen Account‘ کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ میں بڑی تبدیلی، ان ایپ چیٹ بوٹ ایلو متعارف
اس کے بعد والدین کو بچے سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرنا ہوں گی، جن میں موبائل نمبر، B-Form یا شناختی کارڈ نمبر اور دستاویز کے اجرا کی تاریخ شامل ہے۔
ایک والدین کتنے NewGen Accounts کھول سکتے ہیں؟
ایزی پیسہ کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق والدین زیادہ سے زیادہ دو NewGen Accounts کھول سکتے ہیں۔
اکاؤنٹ کھولنے کے بعد بچہ اپنی ایزی پیسہ ایپ کھول کر اپنا PIN بنا سکتا ہے اور اکاؤنٹ میں دستیاب NewGen سہولتوں کو استعمال کرسکتا ہے۔
18 سال کی عمر کے بعد کیا ہوگا؟
ایزی پیسہ کے مطابق جب NewGen Account استعمال کرنے والا صارف 18 سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے تو اسے اپنی CNIC کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہوگا۔
کمپنی کے مطابق شناختی معلومات اپ ڈیٹ ہونے کے بعد اکاؤنٹ کو عام صارف کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بچوں کو ڈیجیٹل مالی معاملات سے روشناس کرانے میں مددگار
NewGen Account ان والدین کے لیے اہم سہولت ثابت ہوسکتا ہے جو اپنے بچوں کو کم عمری میں ڈیجیٹل ادائیگیوں، رقم کی منتقلی اور بچت کے بنیادی طریقوں سے آشنا کرنا چاہتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ کمپنی نے اپنے صارفین کو درپیش تکنیکی مسائل کی تصدیق کر دی
ایزی پیسہ کے مطابق NewGen Account سے متعلق مزید تفصیلات کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔




