محکمہ ان لینڈ ریونیو کا ایکشن،ٹیکس چوری پر کے ایف سی میرپور کا شٹر ڈاؤن کردیاگیا

میرپور( کشمیر ڈیجیٹل) کمشنر ان لینڈ ریونیو آزاد کشمیر کی ہدایت پر انسپکٹر ٹیکس ڈیپارٹمنٹ مرزا لقمان جرال نے کے ایف سی کو انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے سیلز ٹیکس میں بے ضابطگیوں پر سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی او ایس ٹاسک فورس کی روٹین چیکنگ کے دوران آن لائن بلز اور آرڈرز ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے پکڑے جن میں سیلز ٹیکس چارج نہیں کیا جارہا تھا۔

ٹاسک فوس کے مطابق کے ایف سی ہو یا کوئی بھی فاسٹ فوڈ چین ہو وہ سیلز ٹیکس لاء کے مطابق پابند ہے کہ وہ سیلز ٹیکس چارج کریگا۔

ٹیکس چارج کرنے کے بعد پی او ایس سی انوائسنگ سسٹم جو کہ آزاد کشمیر کا اپنا سسٹم ہے اس کیساتھ لنک کرنا بھی ضروری ہے ۔ جس سے باقاعدہ شوہوگا کہ  یہ سیلز ٹیکس چارج ہوا ہے اور گورنمنٹ کے خزانے میں بھی باقائدہ جائے گا۔

محکمہ ان لینڈ ریونیو کے افسر نے موقع پر موجود صارفین کو بتایا کہ جتنی بھی انوائسسز کی روٹین چیکنگ میں دیکھی گئیں وہ تمام بغیر سیلز ٹیکس تھی، اب جرمانہ کی  ادائیگی تک کے ایف سی کا شٹر ڈاؤن ہی رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی میرپور میں مشہور برانڈزکے سٹور محکمہ نے ٹیکس چوری پر سیل کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹاسک فورس کا ایکشن، ٹیکس چوری پر میرپور میں مشہور برانڈکی2 آؤٹ لیٹس سیل

Scroll to Top