معاہدہ طے

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ میں دفاعی معاہدہ طے

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دئیے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق مکہ میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مابین مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس ہوا جس میں تین ملکی دفاعی معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیرِ اعظم  محمد شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں ملکوں  پر حملہ تصور کیا جائیگا۔

اس حوالے سے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات،احترام بھرا سلیوٹ وائرل

اس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی مکہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں خطے کی صورتِ حال اور دونوں ممالک کی شراکت داری مزید مضبوط کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا سربراہ اجلاس آج جدہ میں ہو گا، اس سہ فریقی اجلاس میں خطے میں قیامِ امن کیلئے اہم پیشرفت کا امکان ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق جدہ  اجلاس میں شرکت کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان  بھی جدہ پہنچ گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا بڑھتا ہوا اثر ورسوخ بھارت کیلئے اچھی خبر نہیں، سابق بھارتی سفیر کا اعتراف

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی ولی عہد کی دعوت پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے دیگر ارکان کے ہمراہ عمرہ اور خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے تھے۔