مظفرآ باد(کشمیر ڈیجیـٹل) دومیل پل سے ایک اورانسانی جان بیوہ خاتون کو ریسکیو 1122و واٹر ریسکیو یونٹ دومیل بارہ دری کے جوانوں نے حاضر دماغی سے بروقت خودکشی کرنے سے بچا لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق دومیل پل سے بیلہ نورشاہ کی رہائشی خاتون نے حالات سے تنگ آکر دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے کی کوشش کرنے سے قبل ریسکیو 1122 واٹر ریسکیو یونٹ دومیل بارہ دری کے جوانوں نے بروقت روکا اور وجہ پوچھی جس پر عورت نےروتے ہوئے بتایا کے اس کے 4 بچے اور 2 بچیاں ہیں۔
خاوند نے طلاق دیدی،اب وہ بچوں کو بھی نہیں سنبھالتا نہ بچوں کے خرچے کیلئے رقم دیتا ہے۔ کرائے کےمکان میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو پال رہی ہوں۔ عدالت میں کیس بھی کیا ہوا ہے لیکن خاوند بچوں کو نہیں سنبھالتا چھوٹے چھوٹے بچے عید پر کپڑے مانگتے ہیں میں کہاں سے لائوں۔
متاثرہ عورت کی انچارج واٹر ریسکیو یونٹ ایس ڈی ایم اے دومیل بارہ دری نے مالی امداد کی۔ ڈی سی آفس سے راشن بھی دیا گیا۔۔خاتون کو ریسکیو کرکے گھرپہنچادیا۔متاثرہ عورت کا تعلق چکار ضلع جہلم ویلی حال بیلہ نورشاہ مظفرآباد سے تھا۔