ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،جہلم ویلی جانے والے ٹرک سے بوس بوس کمپنی کے غیر معیاری پاپڑز کی بھاری تعداد ہیٹاں بالا میں ضبط کرلی۔۔۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر ٹیم فوڈ اتھارٹی نے دارالحکومت مظفرآباد سے جہلم ویلی آنے والے مزدا ٹرک lxc5575 کو دوران پڑتال غیر معیاری مضر صحت پاپڑز کی بھاری کھیپ ضبط کر لی اور تحت ضابطہ کاروائی شروع کردی ہے ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرمظفرآبادابرار احمد میر کا کہنا تھا کہ ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔
غیرمعیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔۔
رمضان المبارک میں عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی۔جدید لیب کے ذریعے کارروائی کی جارہی ہے ۔۔۔۔۔