راولاکوٹ : کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی عوام دشمن غنڈہ گردی! بھاری درخت گرا کر سڑکیں بلاک کر دیں

راولاکوٹ: راولاکوٹ میں کالعدم عوامي ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی جانب سے سنگین توڑ پھوڑ، درخت گرا کر سڑکوں کی بندش اور فائرنگ کے واقعات کے باعث عوام کی زندگی شدید اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم عوامي ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے راولاکوٹ کی اہم ترین شاہراہوں پر بھاری درخت گرا کر راستوں کو مکمل طور پر بلاک کر دیا ہے۔ سڑکوں کی اس غیر قانونی بندش اور رکاوٹوں کی وجہ سے مریضوں کو منتقل کرنے والی ایمبولینسز بھی راستے میں پھنس کر رہ گئی ہیں، جبکہ مقامی کشمیری عوام اپنے ہی گھروں کے اندر محصور ہو چکے ہیں۔ راستوں کی اس مستقل بندش کی وجہ سے راشن سے لدے ٹرک، قیمتی سامان سے بھری گاڑیاں اور بے بس ڈرائیور کھلے آسمان تلے شدید مشکلات کا شکار ہیں، جس سے خطے میں غذائی اور بنیادی اشیاء کی رسد کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی اپنے اصل ایجنڈے پر آ گئی، سردار امان کے بیان نے سب پول کھول دی

سیکیورٹی فورسز پر سٹریٹ فائرنگ اور عوام کا شدید ردِعمل:

معاملے کی سنگینی اس وقت مزید بڑھ گئی جب راستے اور روڈ کھلوانے کی کوشش کرنے والی سیکیورٹی فورسز کی ٹیموں پر کالعدم عوامي ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے براہِ راست سٹریٹ فائرنگ کی۔

علاقے میں پیدا ہونے والی اس تشویشناک صورتحال اور امن و امان کے شدید بحران پر کشمیری عوام نے شدید غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ان تمام شرپسند عناصر کے خلاف بلا تاخیر اور انتہائی سخت ترین قانونی ایکشن لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

عوام دشمن عناصر پر سائلین و مقامی حلقوں کا موقف:

مقامی و سماجی حلقوں اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ جو عناصر غریب کا نوالہ چھینیں، ایمبولینسز کا راستہ روکیں اور عام شہریوں کے لیے سنگین مشکلات پیدا کریں، وہ کسی صورت عوامی نمائندے نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نام نہاد عناصر کھلے عام عوام دشمن اور شرپسند ہیں جو خطے کے امن، سکون اور معیشت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔