کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی اپنے اصل ایجنڈے پر آ گئی، سردار امان کے بیان نے سب پول کھول دی

مظفرآباد: کالعدم عوامي ایکشن کمیٹی اپنے اصل ایجنڈے کی جانب واپس آ گئی ہے۔ تنظیم کے کور ممبر سردار امان نے اپنے بیان میں واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اب معاملات پہلے پیش کیے گئے عمومی مطالبات تک محدود نہیں رہے بلکہ بات الگ ریاست کے قیام کی طرف نکل چکی ہے۔

کالعدم عوامي ایکشن کمیٹی کے کور ممبر سردار امان کا یہ موقف سامنے آنے کے بعد معاملے کی سنگینی اور ایجنڈے کی حقیقت واضح ہو کر سامنے آ گئی ہے۔ ان کے بیان سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ تنظیم کی تمام تر سرگرمیوں کا محور اور اصل ہدف مطالبات کی منظوری کے بجائے کچھ اور ہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمرنذیر کشمیری پیچھے ہٹ گئے،سردار امان ،خواجہ مہران بغاوت کا ایجنڈا رکھتے ہیں، ابصار عالم

لانگ مارچ اور سابقہ موقف:

یاد رہے کہ کالعدم عوامي ایکشن کمیٹی کی جانب سے اس سے قبل بھی لانگ مارچ سے پہلے یہی واضح مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر حکومت ان کے تمام تر پیش کردہ مطالبات تسلیم بھی کر لیتی ہے، تب بھی لانگ مارچ کو کسی صورت ملتوی نہیں کیا جائے گا اور مارچ ہر صورت میں کیا جائے گا۔

اس سابقہ موقف اور اب کور ممبر سردار امان کے نئےبیان نے اس بات کو مزید تقویت دی ہے کہ کالعدم عوامي ایکشن کمیٹی کے اہداف شروع دن سے ہی کچھ اور تھےجبکہ وہ الگ ریاست کے قیام پر مبنی اپنے مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: وادی نیلم : کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جھتے کا کشمیرڈیجیٹل کے نمائندہ راجہ ساجد پر حملہ