سی ڈی 70

ہونڈا CD70 اب آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کریں

اسلام آباد: بینک الفلاح نے اپنے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے پریمیم اور جدید ہونڈا CD70 (2027 ماڈل) کو آسان اقساط کے منصوبے کے تحت انتہائی آسان شرائط پر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین  (0%) مارک اپ پر یہ بائیک خرید سکتے ہیں۔

بینک کی اس خصوصی اور محدود مدت کی پیشکش کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا اور جدید ہونڈا CD70 کی خرید کو ہر ایک کے لیے ممکن بنانا ہے۔ اس موٹر سائیکل کی کل قیمت 159,900 روپے ہے اور یہ بینک الفلاح کے آسان اقساط کے پلان کے تحت 3 ماہ سے لے کر 36 ماہ تک کے مختلف دورانیے کی اقساط میں دستیاب ہے۔ صارفین اس بائیک کو سیاہ ، نیلا  اور سرخ  رنگوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔

اقساط کا مکمل طریقہ کار اور پلانز:

بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ صارفین 0% مارک اپ کی پیشکش کے تحت تین ماہ کا انتخاب کرنے پر 53,300 روپے ماہانہ جبکہ چھ ماہ کے منصوبے میں 26,650 روپے ماہانہ کی قسط ادا کر کے بائیک حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلس ہونڈا کمپنی نے نئی سی ڈی 70 متعارف کرا دی

طویل دورانیے کا انتخاب کرنے والے صارفین کے لیے بھی مختلف اقساط مقرر کی گئی ہیں۔ نو ماہ کی اقساط پر ماہانہ 20,885 روپے، بارہ ماہ پر 16,445 روپے اور اٹھارہ ماہ کی مدت پر 12,694 روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ چوبیس ماہ کے پلان پر 9,798 روپے جبکہ آخری چھتیس ماہ کے طویل ترین پلان میں صرف 7,595 روپے ماہانہ کی قسط ادا کرنا ہوگی۔

حصول کا طریقہ، پروسیسنگ چارجز اور شرائط:

اس پیشکش اور طریقہ کار کی مزید تفصیلات کے لیے صارفین بینک الفلاح کی برانچوں، ان کی واٹس ایپ سروس یا براہِ راست ہیلپ لائن کے ذریعے رابطہ کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے اور اس کا نفاذ اسٹاک کی دستیابی نیز بینک الفلاح کی عائد کردہ تمام قواعد و ضوابط اور پروسیسنگ چارجز و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کی شرائط کے تابع ہوگا۔

مزید پڑھیں: سوزوکی سوئفٹ آسان اقساط پر خریدنے کا سنہری موقع