مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 2 اگست کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں اور مہاجرین جموں کی 6 نشستوں پر ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
دستاویزات کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع، مظفرآباد، جہلم ویلی اور نیلم کی مجموعی 9 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، جن میں مظفرآباد کی 5، جہلم ویلی کی 2 اور نیلم کی 2 نشستیں شامل ہیں۔
مظفرآباد ڈویژن میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 57 ہزار 710 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں 3 لاکھ 46 ہزار 486 مرد اور 3 لاکھ 11 ہزار 224 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے پولنگ کی تیاریاں مکمل
ووٹنگ کیلئے ایک ہزار 205 پولنگ اسٹیشن اور ایک ہزار 799 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مہاجرین جموں کی LA-34 سے LA-39 تک کی 6 نشستوں پر بھی 2 اگست کو پولنگ ہوگی۔
ان نشستوں پر 4 لاکھ 5 ہزار 105 رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 2 لاکھ 30 ہزار 175 مرد اور 1 لاکھ 74 ہزار 930 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، رانا ثنا اللہ
مہاجرین جموں کی نشستوں کے لیے 870 پولنگ اسٹیشن اور ایک ہزار 504 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔




