میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیراہتمام اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔
میرپور تعلیمی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آزادکشمیر میں کشیدہ صورتحال اور انتخابات کی صورتحال کے پیش نظر فرسٹ ایئراینڈ سیکنڈ ایئر امتحانات کیلئے 10 اگست تک انتظار کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور میں کرفیو :انسانی جانوں کے ضیاع اور ہسپتال پر قبضے کی خبریں من گھڑت،ڈپٹی کمشنر ساجد اسلم
ترجمان میرپور تعلیمی بورڈ کے مطابق 10 اگست تک ریاست کے حالات بہتر ہو گئے تو فرسٹ ایئر، سیکنڈ ایئر کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا جائےگا۔
لیکن اگر 10 اگست تک حالات بہتر نہ ہوئے تو فرسٹ ایئر کے طلبہ کو سیکنڈ ایئر میں پروموٹ کیا جائے گا اور امتحانات اگلے سال سکینڈ ائیر کے امتحانات سے پہلے لئے جائیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی:سردار تنویر الیاس کا پاورشو ، سینکڑوں افراد آئی پی پی میں شامل
میرپور تعلیمی بورڈ کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جماعت دہم کے پریکٹیکل نہیں لئے جائیں گے ، اگست کی 17 تاریخ تک رزلٹ جاری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ طلباء کو پریکٹیکل کے نمبر بورڈ کی پالیسی کے مطابق دیئے جا سکتے ہیں ۔حتمی فیصلہ حالات کو مدنظر رکھ کر چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور کریں گے۔




