مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور محکمۂ مالیات کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، جس کے تحت ملازمین کی تنخواہوں اور مختلف الاؤنسز میں باضابطہ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے ملازمین کے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں واضح اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ پے اسکیل 2026 کو بھی باضابطہ طور پر ری وائزکر دیا ہے۔
رواں ماہ تنخواہوں میں اضافے کی امیدیں روشن:
اس اہم سرکاری فیصلے کے بعد آزاد کشمیر بھر کے سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ملازمین کو قومی امید ہے کہ انہیں رواں ماہ کی تنخواہیں نئے ری وائزڈ پے اسکیل 2026 اور بڑھائے گئے الاؤنسز کے مطابق ہی ادا کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے ‘پاک آواز’منصوبے کی منظوری
اگر محکمۂ مالیات کی جانب سے اس فیصلے پر اسی ماہ سے عملدرآمد کو حتمی شکل دے دی جاتی ہے تو ملازمین کو آنے والی تنخواہ میں ہی اس اضافے کا براہِ راست مالی فائدہ ملنا شروع ہو جائے گا۔
عملدرآمد کا وقت اور آئندہ کی صورتحال:
سرکاری ملازمین کی جانب سے محکمۂ مالیات کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے، تاہم اب تمام تر نظریں اس بات پر ٹکی ہیں کہ نئے ری وائزڈ پے اسکیل کے مطابق تنخواہیں اور الاؤنسز اسی جاری ماہ میں ادا کر دیے جاتے ہیں یا اکاؤنٹنٹ جنرل (AG) آفس کو تمام تر دفتری ضروریات اور بلنگ کا عمل مکمل کرنے کے لیے کچھ مزید وقت درکار ہوگا۔




